ملک بھر میں آن لائن جوا کرانیوالی درجنوں ایپس فعال ہیں جس پرنیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی حرکت میں آگئی، جوئے کی 46 ایپلی کیشنز کی نشاندہی کرکے انہیں غیرقانونی قرار دے دیاہے۔
سائبر ایجنسی نے غیرقانونی ایپس کی فہرست بھی جاری کردی، این سی سی آئی اے نے جوا کرانوالی ایپس بند کرانے کیلئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رابطہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ایپلی کیشنز میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں، شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات دینے والی ایپس بھی اس کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی نے قرض دینے والی 141 جعلی ایپس پر پابندی لگا دی
رپورٹ کے مطابق غیرقانونی قرار دی گئی ایپس میں ون ایکس بیٹ، چکن روڈ، ایواتار گیمز، دفا بیٹ، 22 بیٹ، کسومو، رابونا، ٹین کرک، پلنکو، بیٹ 365 بھی شامل ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی ایپس میں 22 بیٹ، میل بیٹ، پاری میچ، بیٹ ونر، 888 اسٹارز، تھنڈر پک، سم اونر ڈیٹیل اینڈ سم انفو، پاک سم ڈیٹا اینڈ سم انفو، سم اونر ڈیٹیل ویریفیکیشن، پاک ای سروسز اینڈ سم ڈیٹیل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں پر ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد
سم اونر ڈیٹیل اینڈ پیکیجز، فریش سم ڈیٹابیس، اسکائی سم ڈیٹا، سم اونر ڈیٹیل، سم ٹریکر، بی 9 گیمز ایپ، بینومو، کیپیٹل کور، آئی کیو آپشن، پاکیٹ آپشن، ڈیرائیو، آئی کیو سینٹ، بیناریم، کالشی، انسٹافوریکس، اولمپ ٹریڈ، ایوو ٹریڈ، بائنری میٹ، بائنری سینٹ، کرونیکا، اوکٹا ایف ایکس، فوکس آپشن، کوٹیکس، فرسٹ بائنری آپشن اور کلوز آپشن بھی شامل ہیں۔