پشاور (کشمیر ڈیجیٹل) این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان بھر میں نیا سپیل آنے کیلئے تیار ہے ۔ یہ نیا سپیل دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ جس سے آزادکشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت متعدد علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
ذرائع کے مطابق نئے سپیل اور کلائوڈ برسٹ کے خطرے کے پیش نظر محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے ونٹر زون میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کلاوڈ برسٹ، تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اعلی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
اگست 19 سے لے کر اگست 25 تک کالجز اور جامعات بند رکھی جائیں گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مذکورہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے اٹھا گیا
اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں ممکن ہو جامعات و کالجز تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے آنلائن طریقہ کار اپنا سکتے ہیں۔
مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اعلی تعلیم کی مد میں مزید ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔
سیلاب کی وجہ کہیں پر طلبہ کو سہولیات و آسانی کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔