مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث سڑکوں اور ندی نالوں میں بھارتی مائنز (چھوٹے بم) آنے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں، برائے مہربانی ایسی کسی بھی چیز کو مت ہاتھ لگائیں بالخصوص LOC کے قریب رہنے والے لوگ اپنے بچوں کو کسی بھی مشکوک چیز سے دور رکھیں.
دریائے پونچھ میں طغیانی کے باعث لائن آف کنٹرول پر انڈین و پاکستان آرمی کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں، مائنز اور دیگر دھماکہ خیز مواد بہہ کر مختلف مقامات تک آنے کی اطلاعات ہیں جو انسانی جان و مال کیلئے انتہائی خطرناک ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔عوام الناس بالخصوص بچے، بوڑھے اور جوان کسی بھی مشکوک یا دھماکہ خیز چیز کو ہرگز ہاتھ نہ لگائیں۔
یہ مواد سول ڈیفنس کے ذریعے ڈی فیوز کیا جائے گا، لہٰذا کسی بھی اطلاع کی فوری خبر ضلعی یا تحصیل انتظامیہ اور ریسکیو کو دیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پارٹی سرگرمیاں ملتوی ، سردار عبدالقیوم نیازی کی متاثرین کی ہرممکن مدد کی اپیل