مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ جنگلات کی طرف سے نوسیری ڈیم میں جمع ہونے والی لکڑ کی حفاظت اور نکاسی کیلئے محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر موجود ہے
لکڑ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ لکڑ کی نکاسی کیلئے ناظم جنگلات مظفرآباد میر نصیر اور مہتمم جنگلات مظہر نقوی محکمہ کے عملہ کے ہمراہ نوسیری کے مقام پر موجود ہیں اور لکڑ کی نکاسی کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے ،
کلائوڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر آنے والی لکڑ کی بھاری مقدار نوسیری ڈیم میں جمع ہو گئی ہے، محکمہ جنگلات کی ٹیم ڈیم سے لکڑ نکاسی کر کے اسے پٹہکہ اور مظفرآباد کی منڈیوں میں منتقل کر رہی ہے
نوسیری ڈیم سے لکڑ کی نکاسی کیلئے محکمہ جنگلات کے مختلف ڈویژنز عملہ ہمہ وقت موجود ہے،محکمہ جنگلات کی طرف سے ڈیم میں موجود اور نکاسی شدہ لکڑ کی حفاظت کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے حفاظت نکاسی اور نگرانی کیلئے مظفرآباد فاریسٹ ڈویژن کے عملہ کے ہمراہ مزید عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔۔
ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیات نے تجدید ڈویژن کے فیلڈ عملہ جو پنجکوٹ بلگراں میں تعینات ہے کو بھی نوسیری ڈیم میں موجود لکڑ کی حفاظت و نکاسی کیلئے مامور کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
پنجکوٹ اور بلگراں بلاک سے 25 ملازمین کو نوسیری ڈیم میں لکڑ کی حفاظت و نگرانی کے اضافی فرائض تفویض کیے گئے ہیں۔، محکمہ جنگلات کی ٹیم نے مقامی انتظامیہ اور پولیس سے بھی تعاون حاصل کر رکھا ہے۔
ٹائیں ڈھلکوٹ، وزیراعظم انوارالحق نے نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا