ٹائیں ڈھلکوٹ، وزیراعظم انوارالحق نے نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ضلع پونچھ کے داخلی راستے ٹائیں ڈھلکوٹ پر نئے قائم ہونے والے پولیس اسٹیشن ڈھلکوٹ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر سئنیر وزیر/ وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزرائے حکومت نثار انصر ابدالی، سردار عامر الطاف، مشیر حکومت سردار احمد صغیر، کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن سردار ظہیر احمد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم کا ٹائیں ڈھلکوٹ پہنچنے پر مقامی لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، آزاد جموں و کشمیر پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے وزیر اعظم کو سلامی پیش کی۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام جاری شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا۔ سئنیر وزیر/ وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے بھی پودا لگایا اور دعا کی۔۔

تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر جب پنڈال پہنچے تو عوام کی جانب سے ان کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی، تقریب میں پولیس آفیسران بلدیاتی نمائندگان، مقامی سیاسی قیادت اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں دستیاب،قیمت تین لاکھ 50 ہزار روپے متوقع

Scroll to Top