وزیرحکومت فہیم ربانی کے سکیورٹی گارڈز اور شہریوں کے درمیان تصادم ،فائرنگ، تشدد سے شہری زخمی

بلوچ/منگریوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کے حلقہ بلوچ بانڈیاں منگریوٹ کراس میں وزیر حکومت آزاد کشمیر فہیم اختر ربانی کے ساتھ تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی شہریوں پر فائرنگ ۔ذرائع کے مطابق شہریوں نے فہیم اختر ربانی سے عوامی مسائل پر بات کرنے کی کوشش کی ۔

ذرائع کے مطابق وزیرحکومت سردارفہیم اکرم ربانی کے ساتھیوں نے نہتے شہریوں پر مبینہ طور پر تشدد کیا، پتھراؤ اور سرِ عام فائرنگ کی گئی۔

واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،مبینہ تشدد والے شہریوں میں ایک معذور شخص بھی شامل ہے ۔ مقامی افراد نے وزیر حکومت سے بات کرنے کیلئے صرف دو منٹ کا وقت مانگا تھا ۔مقامی شہری بیتراں سڑک اور دیگر بنیادی مسائل پر وزیر سے بات کرنا چاہتے تھے

دوسری جانب حکومتی وزیر سردار فہیم اختر ربانی کے میڈیا کوآرڈینٹر خورشید احمد کے مطابق آزاد جموں کشمیر میں بلوچ سدھنوتی کی یوسی نیریاں کے علاقے منگریوٹ کراس میں وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی کا راستہ روکنے پر مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنان اور وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی کے حامیوں کے۔مابین تصادم،دونوں گروپوں کے مابین دھکم پیل ہوئی جس کے نتیجے میں رشید نامی شہری معمولی زخمی ہوا۔

وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی منگریوٹ میں بی ایچ یو کی افتتاحی تقریب میں جارہے تھے۔ان کا راستہ روک کر بات کرنے پر مقامی ن لیگ کے کارکنان اور وزیر حکومت کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔

وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی کے میڈیا کوآرڈینیٹر خورشید احمدکے مطابق ن لیگی امیدوار لوکل کونسل وارڈ منگریوٹ محمد سرور نے ہمراہ دیگر لیگی کارکنان نے راستہ روکنے کی کوشش کی جس پر انھیں منگریوٹ تقریب میں ہی وزیر حکومت سے بات کرنے کا کہا۔

جس پر انھوں نے راستہ روک کر تصادم کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا۔وزیر حکومت کے میڈیا کوآرڈینیٹر خورشید احمد کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس وقت بی ایچ یو منگریوٹ کی افتتاحی تقریب جاری ہے۔ماضی میں بھی نون لیگ حلقہ میں تعمیروترقی کے کاموں پر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتی آئی ہے۔جو حلقہ کے عوام پر عیاں ہوچکی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:طوفانی بارشیں ، آئندہ 24 گھنٹے اہم، الرٹ جاری، دریاوں کے کنارے پولیس کا گشت ، چوکیاں قائم

Scroll to Top