مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)این ڈی ایم اے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے مون سون کی شدت کے باعث پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی ۔
آفات سے متاثرہ علاقوں میں عوامی تحفظ کے لیے سیاحتی پابندیاں نافذ کی جائیں، این ڈی ایم اے متعلقہ اداروں کو سیاحتی سرگرمیوں پر فوری اقدامات کی ہدایت۔
مون سون اسپیلز کے دوران خطرناک علاقوں میں عوامی آمدورفت محدود کی جائے، این ڈی ایم اے ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کے تحت سیاحتی پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔
عوام سے گزارش ہے کہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ سیاحتی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر: مون سون بارشیں، ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم