یونین کونسل سینا دامن جانیوالی جیپ حادثے کا شکار ،ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

ہٹیاں بالا: ہٹیاں بالا سے یونین کونسل سینا دامن کے گاوں سم گڑنگ جانیوالی فور بائی فور جیپ حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں گر گئی ۔جیپ میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے۔جیپ حادثے میں ایک شخص لال دین موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ جیپ حادثے میں ڈرائیور وقار ولد عبدالکریم،گلشن بی بی زوجہ ندیم شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکو زرائع کے مطابق جیپ حادثے کی زخمیوں کو ریسکو1122نے ریسکیو کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کرنا شروع کر دیا ۔اندھیرا ہونے کہ وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جائے حادثہ پر عوام علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔
چیمپئینز ٹرافی کی ٹکٹوں کا حصول شائقین کرکٹ کیلئے چیلنج بن گیا

Scroll to Top