اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر کے تین انتظامی افسروں کو بہترین کار کردگی اور گراں قدر پیشہ ورانہ خدمات پر یوم آزادی کے موقع پر اعلیٰ سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ۔
کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق یہ اعزاز انہیں جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر مملکت نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کی تقریب میں پیش کیا۔
ان افسروں میں کمشنر پونچھ مسعود الرحمان ، اسٹنٹ کمشنر ہجیرہ سردار ولید انور اور آزاد کشمیر کی پہلی میں ، اور کی خاتون ڈی ایس پی جبین کوثر شامل ہیں۔
یہ افسر کئی اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور تعیناتی کے دوران ہر جگہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،
ایوارڈ وصولی کے بعد کمشنر پونچھ مسعود الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے ایک اعزاز ہے، یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور بزرگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،
کمشنر پونچھ کا کہنا تھا کہ میرٹ ، اصولوں پر کبھی سمجھوتا کیا نہ کروں گا اور عوام کی خدمت کا گا اور عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رہے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:احتساب کورٹ آزاد کشمیر ، کیشیئرتعمیرات عامہ طارق پرویز کو 14 سال قید بامشقت، بھاری جرمانے کی سزا