مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل ،سفیر رضا چغتائی) آزاد جموں و کشمیر احتساب کورٹ نے محکمہ تعمیرات عامہ (PWD) مینٹیننس ڈویژن کے کیشیئر طارق پرویز کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔
احتساب کورٹ آزادکشمیر کو ملزم طارق پرویز کے خلاف ریفرنس موصول ہوا تھا، جس پر چیئرمین احتساب بیورو کی ہدایت پر تفتیش عمل میں لائی گئی۔
تحقیقات میں ملزم پر عائد الزامات درست ثابت ہوئے اور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو ایک کروڑ نواسی لاکھ ستاون ہزار نو سو روپے کی خرد برد کے مساوی جرمانہ بھی عائد کر دیا۔عدالتی حکم کے مطابق طارق پرویز کو سزا بھگتنے کے لیے سنٹرل جیل راڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اب دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ،چند منٹوں میں ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کریں