پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کی مددکیلئے جاتے ہوئے راستے میں لاپتا ہوگیا ہے۔
چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا حکومت نے بتایا ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا، تاہم رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضلع مہمند میں ہیلی کاپٹر کی تلاش کا عمل جاری ہے، ہیلی کاپٹر سے مہمند کے قریب ہی رابطہ منقع ہوا تھا۔ تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تین افراد شہید ہوگئے
سرکاری حکام نے بھی ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ، حادثے میں تین افراد شہید ہوگئے۔
پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، اور سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے75 روپے کا منفرد سکّہ عوام کے لیے جاری کر دیا