بونیر : بارشوں سے تباہی، 78 افراد جاں بحق،صورتحال انتہائی خراب، اموات میں اضافے کا خدشہ

سوات(کشمیر ڈیجیٹل)خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 78 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی سی بونیر کاشف قیوم کا کہنا ہے کہ ضلع بونیر میں طوفانی بارشوں سے سیلابی ریلوں کے باعث حادثات میں 78 افرادجان سے گئے، جاں بحق افراد میں سے56کی لاشیں نکال لیں۔

کاشف قیوم کا کہنا ہے کہ صورتحال انتہائی خراب،اموات  بڑھنےکا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا، ہیلی کاپٹر کی مدد سے پھنسے افراد کو نکال رہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بونیرمیں سیلاب نے78 افراد کی جانیں لےلیں، تحصیل ڈگر، گدیزئی اور گاگرہ میں نقصانات زیادہ ہیں، کےپی حکومت کےہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

شاہد آفریدی سمیت مختلف کھلاڑیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات دینے کا اعلان

Scroll to Top