آزاد کشمیر میں بارشوں سے تباہی، سکولوں میں دو دن کی چھٹی کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ حکومت نے اسکولوں میں دو دن کی چھٹی کا اعلان کردیا

آزادکشمیرمیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ مختلف حادثات میں6پل اورسڑکیں تباہ ہوگئی۔

بالائی علاقوں میں بجلی اور فون کا نظام متاثر ہوا ہے،صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اسکولوں میں دو دن کی چھٹی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیرکی زیرصدارت اجلاس میں متاثرین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ ہے۔

وادی نیلم کےسیاحتی مقامات رتی گلی،پتلیاں میں سیکڑوں سیاح پھنس گئے، انتظامیہ کے مطابق سیاح محفوظ ہیں، آج سے ریسکیو عمل شروع کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کو جھٹکا،بھارت پر مزید امریکی ٹیرف کا خطرہ منڈلانے لگا

Scroll to Top