آزادکشمیر میں 2دن کیلئے سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارے بندکرنے کا حکم

مظفر آباد:آزادکشمیر میں خراب موسمی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ خطرات کے پیش نظر جملہ سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارے 15اور16اگست کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔

سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خراب موسمی صورتحال ،ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر جملہ سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج 15اگست اور کل 16اگست کو بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کی مظفرآباد و راولا کوٹ دفاتر سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار

یاد رہے کہ گزشتہ روز آزادکشمیر کے ضلع مظفر آباد کے علاقے پٹہکہ نصیرآباد میں کلائوڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی جبکہ باغ میں نالہ ماہل میں بھی طغیانی آئی تھی۔

کلائوڈ برسٹ اور شدید بارشوں سے8افرادجاں بحق ہوئے اور بڑے پیمانے پر گھروں کو نقصان پہنچا جس پر حکومت نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کردیئے ہیں۔

Scroll to Top