پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مبارکباد ویوم تشکر کے پوسٹر آویزاں

سرینگر،مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں کردئیے گئے۔

وادی میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پرآج وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کوجابر قابض سمجھتے ہیں۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔

Scroll to Top