مظفرآباد،راولاکوٹ، حویلی(کشمیر ڈیجیٹل،حنا محبوب)آزادکشمیر بھر میں معرکہ حق اور یوم آذادی پاکستان کے سلسلہ میں رنگ رنگ تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
معرکہ حق کی فتح کی تقریب کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام جلال آباد پارک میں منعقد کی گئی۔ پروگرام میں خواتین اور مردوں سمیت بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
یوم آذادی کو بھر پور اور شاندار انداز میں منانے کیلئے شہریوں۔جوانوں۔بچوں اور خواتین کا چھتر چوک میں اجتماع۔بڑی تعداد میں لوگ آذادی کی خوشی میں جشن منا رہے۔
پروگرام میں پاکستان اور آذاد کشمیر کے ترانوں کے بعد ملی نغموں نے پروگرام کو چار چاند لگائے۔
راولا کوٹ کے خان اشرف خان کمپلیکس میں جشنِ آزادی کی دو روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ اسٹیڈیم میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں
بھمبر آزاد کشمیر کے شہری جشن آزادی کو منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ،میرپور چوک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ
جن میں کشمیریوں کے پاکستان سے لازوال رشتے کی ایک جھلک نمایاں ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے آئے مہمان، پونچھ کی معروف شخصیات اور مقامی فیملیز بچوں سمیت شریک ہیں۔
یوم آزادی، معرکہ حق، بنیان مرصوص،میں پاکستان کو جو فتح نصیب ہوئی اور پاک فوج نے عوام کے سر فخر سے بلند کردیئے۔
۔چودہ اگست چونکہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے اس موقع پر پاکستان کی عوام کو اور پاک فوج کو کشمیری عوام نے ثابت کر کے دکھانا ہے جس طرح پاکستان کی فوج نے پاکستان نے کشمیر کو کسی مصیبت میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑا ۔
اسی طرح کشمیری عوام بھی پاک فوج کے پاکستان کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ۔عباسیہ پبلک سکول رنجاٹہ میں جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام منعقد ہوا
پروگرام میں سکول کے بچوں نے پاکستان کے ساتھ محبت اور یکجہتی کا عزم کیا۔عباسیہ پبلک سکول کے معصوم بچوں نے ۔پاک فوج زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔
دوسری جانب حویلی میں پائلٹ ہائی اسکول کہوٹہ میں جشنِ آزادی 14 اگست کی تقریب کے انتظامات زور و شور سے جاری ہیں۔