وی سی ویمن یونیورسٹی باغ کیلئے 3ناموں کا پینل صدر ریاست کو ارسال

باغ:ویمن یونیورسٹی باغ میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سینیٹ نے تین ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحمید پیرزادہ بھرپور لابنگ کے باوجود ٹاپ تین میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

منظور شدہ پینل میں ڈاکٹر عائشہ سہیل، ڈاکٹر انیلہ کمال اور شاہد احمد خان شامل ہیں جبکہ پینل کو حتمی تقرری کے لیے صدر ریاست کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پینل میں پہلے نمبر پر ڈاکٹر انیلہ کمال ہیں جنہوں نے قائداعظم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں وائس چانسلر رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عبدالحمید سبکدوش، خواجہ فاروق ویمن یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلرتعینات

دوسرے نمبر پر ڈاکٹر عائشہ سہیل ہیں جو انگلش لٹریچر میں پی ایچ ڈی ہیں۔آزادکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ انگلش سے وابستہ ہیں اورسابق رجسٹرار ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں وائس چانسلر کی شارٹ لسٹ فہرست میں بھی وہ دوسرے نمبر پر تھیں،ان کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔

تیسرے نمبر پرراولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہد خان ہیں جوبرطانیہ سے انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویمن یونیورسٹی باغ کا 5واں کانوکیشن ،45گولڈ میڈلسٹ اور213 طلباء وطالبات میں ایم فل کی ڈگریاں تقسیم

وہ کامسیٹس ایبٹ آباد اور اسلام آباد میں اعلیٰ عہدوں پر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ صدر آزاد کشمیر آئندہ چند دنوں میں نئے وائس چانسلر کا انتخاب کریں گے۔

Scroll to Top