اسلام ا ٓباد(کشمیر ڈیجیٹل) نوکریاں ہی نوکریاں،یورپی ملک بیلا روس سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبرآگئی ۔ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں میں سے دس ہزار تک کا کوٹہ پاکستان کو ملنے کا امکان ہے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز کو تفصیلات سے آگا کردیا گیا ، یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے ۔
چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس کو وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے بتایا کہ بیلاروس کے ساتھ ملازمتوں کے حوالے سے ایم او یو فائنل ہو گیا ہے۔
جبکہ بیرون ملک قید پاکستانیوں میں سے سری لنکا سے چھپن، برطانیہ سے چھ اور سعویہ عرب سے ستائیس کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت لایا گیا ۔ چین سے پانچ قیدی جلد وطن واپس آئیں گئے۔
ڈائریکٹر سمندر پار پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ اٹھہتر پاکستانی قیدی افغان جیل میں ہیں۔ ہمارا افغانستان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے ۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ بیرون ملک قید 80 فیصد پاکستانی ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود قیام کی وجہ سےقید ہیں،
جبکہ مختلف ممالک میں قید 17 ہزار 236 پاکستانیوں میں سے 15 ہزار 238 صرف مشرق وسطیٰ میں قید ہیں ،
مزید یہ بھی پڑھیں: سولہ اگست سے پیٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان