اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)190ملین پاؤنڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے جس دوران علی ریاض ملک کی 405 کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے کنال پر فروخت کر دی گئی ۔
عدالتی احکامات پر اسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ریونیو دفتر بہارہ کہو میں نیلامی کروائی، یونین کونسل کے ممبر نے اعلان شروع کیا کہ جس کے پاس پچاس لاکھ روپے کا پےآرڈر ہے وہ سٹیج پر آکر ٹوکن حاصل کرے اور بولی میں شامل ہو، فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کنال اراضی پر کوئی بولی نہ لگنے کے باعث اس کی نیلامی مؤخر کردی گئی جبکہ علی ریاض ملک کی 405 کنال اراضی 34 لاکھ بیس 20 روپے کنال پر فروخت کر دی گئی ۔