سی آئی اے پولیس مظفرآباد کا کریک ڈائون،3ملزمان گرفتار، منشیات، موبائل فونز،نقدی برآمد

مظفرآباد:سی آئی اے پولیس مظفرآباد کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،3ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات، موبائل فون اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آفیسرانِ بالا کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے سٹاف مظفرآبادانسپکٹر راجہ یاسر خان نے ہمراہ ٹیم راجہ بلال،دانیال رانا ، محمد حنیف، وجاہت ہمدانی کے کارروائی کرتے ہوئے عمر مختیار ولد محمد مختیار سکنہ حال شوکت لائن کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے اس کے خلاف 9B/CNSA کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد : فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،مختلف فاسٹ فوڈز ، ہوٹلز پر جرمانے ، نوٹسز جاری

دوسری کارروائی مقدمہ علت 548/24 میں فراز سکنہ لانگلہ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم سے 8 عدد موبائل فون مالیتی 7 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

تیسری کارروائی مقدمہ علت 226/25 میں ملزم وقاص سکنہ طارق آباد کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم سے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

عوامی حلقوں کی جانب سے انچارج تھانہ پولیس سی آئی اے اور ان کی ٹیم کو سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

Scroll to Top