اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 14 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا ، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے ۔ دوسری طرف موجودہ بارشوں کا سلسلہ مزید ایک سے دو دن جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چودہ اگست سے بارشیں برسانے والی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھمبر،مون سون بارشوں سے گرلز پرائمری سکول سنداڑ کی عمارت شدید متاثر
آزادکشمیر،بالائی خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔
جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بارش کے باعث مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف آج بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ البتہ اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بارش متوقع ہے۔