حکمرانوں کو گھر بھیجنے تک انکا پیچھا کریں گے،سردار قیوم نیازی

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کارکنان کو 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر  بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کردی۔

کوٹلی میں سردار قیوم نیازی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ہوا جس میں ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر حکومت چوہدری رفیق نئیر، ضلعی صدر ملک نثار ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر اور8 فروری کو یوم سیاہ  سیاہ منانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

سردار عبد القیوم نیازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت کو گھر بھیجنے تک انکا پیچھا کریں گے ، جعلی اور فارم 47 کی پیدوار حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا

انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم ، جبر اور فسطائیت کے باوجود کشمیری عوام نے کبھی بھارتی قبضے کو قبول نہیں کیا ۔ کشمیری جرات اور بہادری سے ہندوستان کی فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

کشمیری قوم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر پاکستان کے عوام کی کشمیریوں سے بے پناہ محبت کی مثال ہے۔ اقوام عالم اپنی ذمہ پوری کریں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائیں۔

Scroll to Top