پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا ایل او سی عوام کے مسائل حل کیلئے20 اگست کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان

وادئ لیپا(کشمیر ڈیجیٹل )مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے پاک بھارت جھڑپوں کے دوران وادئ لیپہ سمیت لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے املاک کی تباہی کے معاوضہ جات کی ادائیگی میں بلا جواز تاخیر مثلیں مرتب کرنے میں پسند نا پسند کا عمل سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سیاحت کو فروغ دینے میں بے حسی برتھواڑ گلی لیپہ بائی پاس دفاعی سڑکوں تعلیمی اداروں کی بد حالی سمیت عوامی مطالبات پر عمل درآمد کیلئے بیس اگست کو مظاہرے کرنے اور احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔

پانڈو سیکٹر پاہل نڑدجیاں گڑتھاما گوجر بانڈی مکنیٹ لمنیاں کے مضافاتی علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر صحت تعلیم پینے کے پانی کا فقدان وزیر تعلیم کی عوامی مسائل سے راہ فرار اختیار کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے

گزشتہ روز لیپہ ویلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے پارٹی تحصیل لیپہ ویلی کے صدر خواجہ فاروق احمد سینئر رہنما عبد الرحمن ساغر ملک جاوید اور خواجہ اعجاز کے ہمراہ اجتماعی عوامی مسائل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے انتخابات سے پہلے غیر جانبدار احتساب اور وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں اور بعض سرکاری محکموں میں غبن تبادلوں تقرریوں میں کمیشن خوری کی تحقیقات کیلئے با اختیار کمیشن قائم کرنے کا بھی کا مطالبہ کر دیا۔

ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کی کامیابیوں کو عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن سندور کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آپریشن مہادیو کی دھمکیوں کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا عزم کیا ا

انہوں نے کہا کہ وادئ لیپہ اور لائن آف کنٹرول کے تیرہ انتخابی حلقوں کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے بینکرز ہنگامی طور پر تعمیر کئے جائیں لیپہ ویلی ٹنل کا میگا پراجیکٹ کیلئے فنڈز کی فراہمی ،الگ انتخابی حلقے کیلئے قانون سازی ،سرکاری نجی تعلیمی اداروں میں این سی سی اور فسٹ ایڈ کی تربیت کو لازمی قرار دیا جائے۔

ریٹائرڈ فوجیوں اور نوجوانوں پر مشتمل ڈیفنس کمیٹیاں تشکیل دیکر عوام کو اسلحہ کے بغیر فیس لائسنس دئیے جائیں دو سالوں تک یوٹیلٹیز بلات تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء طالبات کو تعلیمی اخراجات کی چھوٹ دیکر قابل رفتار حالت میں ایمبولینسز ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنا کر غیر حاضر ڈاکٹروں کی تنخواہیں بند کر سپیشل پاور ایکٹ کے ذریعے فارغ کیا جائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے وادئ لیپہ میں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کے معاوضہ جات کی رقم گوہر آباد منتقلی ظلم نا انصافی اور عوام کے ساتھ دوہرا معیار ہے حالانکہ گوہر آباد کلاؤڈ برسٹ کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے انکو معاوضی جات کی ادائیگی انکا حق ہے مگر لائن آف کنٹرول افواج پاکستان کے شانہ بشانہ قربانیوں کی تاریخ رقم کرنے والوں کا گلہ کاٹ کر بد نیتی اقربا پروری کے مترادف ہے ۔۔

شوکت جاوید میر نے وادئ لیپہ کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے تعمیر و ترقی تعلیم صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کمانڈنگ آفیسر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مرزا کمانڈنگ آفیسر چنار ڈویژن میجر جنرل عرفان برگیڈیئر عامر فرید خان اور انکی ٹیم کا انسانی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہمہ وقت کردار ادا کرنے پر اجتماعی شکریہ ادا کیا

مزید یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی پاکستان قریب، مظفرآباد میں ایمرجنسی نافذ، سکیورٹی ہائی الرٹ

Scroll to Top