یوم آزادی پاکستان قریب، مظفرآباد میں ایمرجنسی نافذ، سکیورٹی ہائی الرٹ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآبادسکیورٹی ہائی الرٹ، ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح ضلع مظفرآباد میں بھی یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے مختلف نوعیت کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے-

ضلع مظفرآباد میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں تیاریاں عروج پر ہیں- سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع مظفرآباد (سیدریاض حیدر بخاری) کی ہدایات کے مطابق یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی کے حوالہ سے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے-

ضلع بھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک سے کومبنگ آپریشنز (Combing Operations) اور جنرل ہولڈاپ (General Hold up)کئے جا رہے ہیں-

موک ایکسرسائز(Mock Exercises) بھی کی جائیں گی- اہم مقامات؍اہم تنصیبات کی سیکورٹی کو سخت بنانے کے ساتھ ساتھ تخریب کار؍دہشت گرد؍ملک؍سماج دشمن عناصر کے ضلع مظفرآباد میں داخل ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ضلع مظفرآباد کے تمام داخلی مقامات( انٹری پوائنٹس) کوہالہ؍برارکوٹ اور ضلع مظفرآباد کو پاکستان کے اضلاع مانسہرہ، ایبٹ آباد (صوبہ خیبرپختونخواہ) سے ملانے والے پلوںپرچیکنگ و پڑتال کا خصوصی سلسلہ شروع کیا گیا ہوا ہے-

مظفرآباد کی حدود میں داخل ہونے اور باہر جانے والی تمام ٹرانسپورٹ اور پیدل چلنے والے اشخاص کی مینٔول اور جدید سیکورٹی آلات کی مدد سے باریک بینی سے چیکنگ و پڑتال ہو رہی ہے

ہوٹلز، سرائے، ریسٹ ہاؤسز، گیسٹ ہاؤسز، اہم شاہرات، پرہجوم مقامات بازاروں، شپنگ مالز، لاری اڈوں پر جدید طریقہ کار Hotel Eye & EPP ایپلیکیشنز کے ذریعہ چیکنگ و پڑتال کی ہدایات دی گئی ہیں-

پیدل اور موبائل گشت کے سلسلہ کو Round the Clock اور انتہائی فعال بنایا گیا ہے- تمام پولیس فورس کو ہمہ وقت چوکس و الرٹ رکھا گیا ہے- سینئر آفیسران تمام تر انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں-

عوام الناس سے اپیل ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے کی جانے والی تیاریوں اور تقریبات کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے تعاون کریں-
تاکہ ہم سب مل کر وطن عزیز کی آزادی کے موقع پر قوم کی خوشیوں کو دوبالا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں-

مزید یہ بھی پڑھیں:میری گرفتاری اور رہائی غیرقانونی،آواز اٹھانے پر ن لیگی قیادت کا مشکور ہوں، سردار عبدالقیوم نیازی

Scroll to Top