واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہاتھ میں ہے ۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن ان سے ملاقات کے خواہش مند ہیں اور وہ یہ ملاقات کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاکتیں روکنے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:روس سے تیل خریدنے پر چین پر بھی اضافی ٹیرف لگ سکتے ہیں: صدر ٹرمپ
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے مطابق صدر ٹرمپ جلد روسی اور یوکرینی صدور سے ملاقات کریں گے تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے راہ ہموار کی جا سکے ۔
ملاقاتوں کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ پہلے ہی روس کو متنبہ کر چکے ہیں کہ اگر 8 اگست تک یوکرین امن معاہدہ نہ ہوا تو نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو بھارت پر مزید ٹیرف وپابندیاں عائد کرینگے، ٹرمپ
ادھر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن ز اہد نے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی ۔
اس موقع پرولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات کے لیے کئی دوست ممالک کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور متحدہ عرب امارات اس ملاقات کے لیے موزوں مقام ہو سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان