پی ڈبلیو ڈی ورکرز کا دوسرے روز بھی احتجاج ،سپیکرلطیف اکبر کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل+عبد الصبور اعوان) پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ، وادی لیپہ پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین وادی لیپہ کا احتجاج 6 اگست سے جاری ہے، جو 12 اگست تک جاری رہے گا۔

مطالبات کے حق میں جاری اس احتجاج کے دوسرے روز وادی لیپہ کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات نے احتجاج میں شرکت کی۔اس موقع پر ممبر ضلع کونسل لیپہ بشیر عالم اعوان نے احتجاجی شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا اور پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کی جانب سے تیار کردہ چھ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ وصول کیا۔

بعدازاں یونین کے ہمراہ انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کو پیش کیا اور ملازمین کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور ان کا حل جلد نکالا جائے گا۔

پاکستان کیخلاف بھارتی آپریشن سندور میں اسرائیل نے دفاعی تعاون کیا،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اعتراف

Scroll to Top