باغ(کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ) بلات کی عدم ادائیگیوں کیخلاف باغ کے کنٹریکٹرز کی بڑی بیٹھک ،کنٹریکٹر ایسوسی ایشن پونچھ ڈویژن کے ذمہ داران سے سات اگست کو مشاورت کر کہ اگلے ایام مشینری سمیت مظفر آباد مارچ کا اعلان کردیا۔
حکومتی عدم دلچسپی یا پونچھ ڈویژن کے کنٹریکٹرز سے کوئی انتقام اربوں روپے فنڈز ہونے کے باوجود وزیر اعظم آزاد کشمیر پیسوں پر سانپ بن کر بیٹھ گئے اور تمام جاریہ کام بند ہونے کی نہج پر پہنچ گئے
۔
بار بار جھوٹی تسلیاں دیکر کہ بس اسی ماہ ادائیگیاں ہونگی نصف سال گزر گیا مگر کوئی وعدہ وفا نہ ہوا ہم ان حالات میں مزید کام کرنے سے قاصر ہیں ہر ایک کنٹریکٹر کروڑوں کا مقروض ہو چکا ہے ساتھ ساتھ مہنگائی کا تناسب بڑھ رہا ہے آگے کام کرنا ممکن نہیں ہو گا۔۔
اگر ابھی اور بروقت بلات کی ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پورا پونچھ ڈویژن بمعہ لیبر، بلدیاتی نمائیندگان جلد وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے ہو گا ہم روز روز کی حکومتی جھوٹی اور طفل تسلیوں سے عاجز آ چکے ہیں ہمارے مارچ اور احتجاج کو کئی بار ہمارے ساتھ فراڈ کر کہ محکمانہ آفیسران کے ذریعے رکوایا گیا اب بیجارے آفیسران بھی پریشان حال ہیں۔۔
وزیر اعظم کی ٹھیکیدار کش پالیسی نے تمام کام تقریبا ٹھپ کر دئیے ۔ ان حالات میں سخت احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارا کار نہیں رہا ۔۔
سڑکوں کے فنڈز روک کر وزیر اعظم، آزاد کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں،لگتا ہے لڑائی ہڑتالیں جلاؤ گھیراؤ کو دعوت دیکر وزیر اعظم خاص مقاصد حاصل کرتے ہیں بھلا فنڈز ہونے کے باوجود ترقیاتی کاموں کے فنڈز بند کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔۔
ان حرکتوں کے پس پردہ کیا راز ہے عوام سمجھنے سے قاصر ہےہر گلی محلہ وارڈ یونین کونسل کی سڑکوں کے کام فنڈز کی بندش کی وجہ سے خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں
کوئی کنٹریکٹر ایسا نہیں جس کے کروڑوں کے بلات بقایا نہ ہوں مگر نامساعد حالات میں بھی ہم نے قرض ادھار کر کہ کام جاری رکھے مگر اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز اور سوائے مظفر آباد کی طرف مارچ کے کوئی چارہ نہیں۔۔
ان خیالات کا اظہار کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع باغ کے صدر سردار آفتاب خان،سردار شاھد عباسی،سردار طاہر اکبر،سردار کفائت خان سردار ضیاء منظور،سردار شاہ نواز،خان ظفر خان،اقبال کشمیری،محفوظ عباسی،سردار امتیاز خان،عتیق عباسی،سردار نقاش،خان ولی خان،خان بادشاہ خان،خان عبیداللہ خان،سردار جاوید خان،سردار سکندر،سید اجمل بخاری،سید الیاس شاہ اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
گڑھی دوپٹہ:زکریانامی بلیک میلر سے تنگ خاتون دربدر،وزیراعظم ،آئی جی سے انصاف کی اپیل




