واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے بعد ماسکو سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پرٹیرف و پابندیاں عائد کریں گے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج ماسکو میں روسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی بین الاقوامی سفارتی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی صدارت کے دوران پاک بھارت جنگ سمیت کم ازکم پانچ بڑے بین الاقوامی تنازعات کو روکا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کو جنگ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یوکرین تنازع بائیڈن کی کمزورخارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ غزہ میں خوراک کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے، عرب ممالک امدادی رقم فراہم کریں گے جبکہ خوراک کی تقسیم اسرائیل کے ذریعے کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے خود روسی تیل خریدنے کی ترغیب دی، بھارت کا ٹرمپ کو ردعمل
اس سے پہلے امریکی صدر بھارت پر چوبیس گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری پر خوش نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت یوکرین میں روس کی جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔