بھارتی میڈیا کا پونچھ سیکٹر پر گولہ باری کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب

تتہ پانی،پونچھ مہنڈر سیکٹر(کشمیرڈیجیٹل رپورٹ)بھارتی میڈیا نے پانچ اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے6 برس مکمل ہونے پر ایک بار پھر پروپیگنڈا شروع کردیا ۔بھارتی نیوز چینلز پر پونچھ سیکٹر میں گولہ باری کی خبریں سراسر جھوٹا پروپیگنڈا ثابت ہوئیں۔

جنگ بندی لائن کے ملحقہ علاقوں اس وقت معمولات زندگی بحال ہیں۔بھارت نے ہمیشہ بارہا سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

جنگ بندی لائن پر بسنے والے شہری کہتے ہیں کہ بھارت اور بھارتی میڈیا کا سیز فائر معاہدہ توڑنے کی بے بنیاد خبریں حالیہ آپریشن بنیان مرصوص میں عبرت ناک شکست کی خفت مٹانے کا ہی ایک بہانہ ہے۔

بھارت نے اگر کوئی حماقت کی تو بھارت کا نام نشان دنیا سے مٹ جائے گا۔بھارت مقبوضہ ریاست جموں کشمیر میں سوکالڈ آپریشن مہادیو سے اپنی ناکامیاں چھپا کر کشمیریوں کا قتل کررہا ہے۔

دنیا کو اس جانب توجہ دینی ہوگی۔شہری کہتے ہیں کہ عالمی برادری بھارتی بربریت پر اسے پابندیاں لگاکر قانون و انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

ان لینڈریونیو ملازمین کی ہڑتال جاری، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو شدید ردعمل دینے کا اعلان

Scroll to Top