یوم شہدائے پولیس، ایس پی اور ڈی ایس پی حویلی کا انسپکٹر سید علی احمد بخاری کو خراج تحسین پیش

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل +سید سعد بخاری)یوم شہدائے پولیس کے قومی دن کے موقع پر پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں شہدائے پولیس کا دن منایا جارہا ہے ۔ اس دن کی مناسبت میں پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں یوم شہدائے پولیس بھرپور منایا گیا جہاں شہدائے پولیس کی یاد میں مختلف اضلاع میں محکمہ پولیس کے زیراہتمام تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔

ضلع حویلی میں نو تعینات ایس پی اور ڈی ایس پی حویلی نے دوران ڈیوٹی تولی پیر حادثے میں شہید ہونیوالے سب انسپکٹر سید علی احمد بخاری کے گھر جبی سیداں شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
ایس پی اور ڈی ایس پی ضلع حویلی نے شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت ک

ی۔اس موقع پر ایس پی ضلع حویلی کا کہناتھا کہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انسپکٹر سید علی احمد بخاری منجھے ہوئے پولیس افسر تھے جنہوں نے مختصر عرصے میں اپنا نام روشن کیا ۔

سید علی احمد بخاری جہاں کہیں بھی تعینات ہوئے عوام کے دلوں پر راج کیا ۔ معاملہ فہمی کے باعث انسپکٹر سید علی احمد بخاری نے محکمے کے اندر جلد اپنا نام بنایا ایسے پولیس افسران بہت کم ہیں جو عوامی مسائل سمجھ کر فیصلے کرتے ہیں ، سید علی احمد کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہوسکتا۔

اس موقع پر شہید انسپکٹر کے والد پرنسپل سید غلام احمد بخاری صاحب سید عابد حسین بخاری صاحب سابق چیرمین آزاد کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سابق چیئرمین سید رفیق حسین بخاری موجود ہیں

غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹس جلدتسلیم کرنے کا امکان

Scroll to Top