اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں جموں کشمیر پربھارتی غیرقانونی قبضے کے خلاف مسلسل حمایت پرایرانی صدر اور ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سے اظہار تشکر کیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر پہنچے جہاں صدر آصف علی زرداری نے ان کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان خیر سگالی کے کلمات کا تبادلہ ہوا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایرانی صدر ڈاکٹرمسعود پزشکیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان مکمل ،واپس روانہ
صدر آصف زرداری کا کہنا تھاکہ پاکستان اورایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پرمبنی ہیں، پاکستان اور ایران خطے کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا
صدر آصف علی زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی پاکستان سے وابستگی کی روشن علامت ہے، صدر آصف زرداری
صدرمملکت نے جموں کشمیر پربھارتی غیرقانونی قبضے کیخلاف مسلسل حمایت پر سید علی خامنہ ای سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی اور 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایرانی صدر نے 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستانی قیادت اور عوام کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہاکہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اورتنازعات کے پُرامن حل کیلئےتعمیری کردار ادا کیا۔