،مظفرآباد،زلزلے کی فالٹ لائن پر بلڈنگ کوڈز کے مغائر تعمیرات کا سلسلہ دھڑلے سے جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)روس میں حالیہ تاریخی زلزلہ کے بعد آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جس میں 8اکتوبر 2005ء کا ہولناک زلزلہ آچکا ہے

مظفرآباد شہر جو پہلے سے ہی فالٹ لائن پر موجود ہے تاہم سابقہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسی کے تحت بلڈنگ کوڈز کے مغائر تعمیرات کا سلسلہ دھڑلے سے جاری،8اکتوبر کے زلزلہ میں متاثر ہونے والی عمارتیں تاحال خوف کی علامت بنی ہوئی ہیں

جبکہ شہر میں بے ہنگم تعمیرات کا سلسلہ بدستوری جاری وساری ہے،جو مستقبل قریب میں زلزلہ کی صورت میں بڑے جانی ومالی نقصان کا باعث بن سکتاہے۔،۔

کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ جس خطہ میں زلزلہ سے نقصان ہوا ہے وہاں کچھ سالوں بعد پھر سے زلزلہ کے باعث نقصان ہوتا ہے تاہم مظفرآباد جو کہ سائنس دانوں کے مطابق فالٹ لائن پر ہے اور یہاں سب سے بڑا مذاق پرائیویٹ سکولز ا نتظامیہ نے شروع کررکھا ہے

ناقص اور غیر معیاری گھروں اور بلڈنگز میں سکول قائم کر کے ایسی صورتحال میں بڑے جانی نقصان کو دعوت دے رکھی ہے جس میں نسل نو کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے اس لیے ابھی بھی وقت ہے کہ خطرناک متاثرہ عمارتیں گرادی جائیں اور جملہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کی عمارتیں زلزلہ پروف بنائی جائیں۔

نیلم ویلی، پاک فوج کے اشتراک سے معرکہ حق وجشن آزادی کی تقریبات شروع

Scroll to Top