ترکیہ نے لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس خودکار روبوڈاگ متعارف کروادیا

ترک دفاعی کمپنی راکٹسان نے جدید آٹونومس روبو ڈاگ ’کوز‘ (KOZ) متعارف کروا دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق کوز لیزر گائیڈنس والے میٹے (METE) منی میزائلوں سے لیس ہے، یہ روبوٹ نہ صرف ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے کہ بلکہ خودکار طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔

اس روبو ڈاگ کو خاص طور پر مشکل اور ناہموار علاقوں میں مؤثر انداز میں کام کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا متبادل، بغیر انٹرنیٹ چلنے والی نئی ایپ لانچ کر دی گئی

کوز میں راکٹسان کے تیار کردہ چار عدد لیزر گائیڈڈ میٹے میزائل نصب ہیں جبکہ اس پر ایک الیکٹرو آپٹیکل نظام بھی موجود ہے جو اسے جاسوسی اور حملے، دونوں قسم کے مشنز کیلئے مؤثر بناتا ہے۔

یہ روبوٹ مسلسل ڈھائی گھنٹے تک متحرک رہ سکتا ہے جس کے باعث یہ اسپیشل آپریشنز اور اگلے مورچوں میں لڑائی جیسے آپریشنز میں استعمال کیلئے موزوں ہے۔

مشکل راستوں پر باآسانی چلنے کی صلاحیت، خودکار اور ریموٹ کنٹرول موڈ کے درمیان تبدیلی کی سہولت اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہونے کی وجہ سے ’کوز‘ کو جدید جنگی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top