راولاکوٹ :ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت کا راولاکوٹ تعیناتی کے پہلے دن ہی سخت ایکشن رشوت لینے کی پاداش میں 2پولیس اہلکاروں کو حوالات بند کرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کھائی گلہ کے دو کانسٹیبلز کے خلاف شہری کی رشوت لینے کی شکایت پر ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ درج کراکے اہلکاروں کو حوالات بند کرادیا۔
ذرائع مے مطابق گرفتار ہونے والے اہلکاروں میں دانش صغیر معاون ڈی ایف سی سکنہ سنگولہ اور فدا حسین ڈرائیور سکنہ ہجیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹلی پولیس کی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف بھرپور کارروائی ،13 غیر ریاستی پھیری والے گرفتار
ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثر میکنزم موجود ہے۔
اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد قائم رہے، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو گا۔
شہریوں نے ایس ایس پی پونچھ کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےتاکہ عوام کو پولیس پر اعتماد قائم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سردار عبدالقیوم نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
یاد رہے کہ خاور علی شوکت کو حال ہی میں ترقی دے کر ایس ایس پی پونچھ تعینات کیا گیا ہے،خاور علی شوکت نوجوان افسر ہیں اور کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس پریقین رکھتے ہیں۔