خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، کشمیریوں کے حق میں اہم قرارداد منظور

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) خیبر پختونخوا اسمبلی نے جموں و کشمیر کے حق میں قرارداد منظورکرلی۔

قرارداد حکومتی رکن اسمبلی شرافت علی نے پیش کی ، قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔

یہ ایوان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔قرارداد کا متن ،

یہ ایوان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

اقوام متحدہ کی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر میں غیر جانبدارانہ ریفرنڈم کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل:سردار میر اکبر وزارت کے عہدےپر بحال

Scroll to Top