مظفرآباد: سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سرکاری زمینوں پر قبضے کئے، حساب دینا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میں ہرچیز بازار سے خریدنی ہے، میں نے لوگوں کی زمینوں پر قبضے نہیں کئے، سرکار سے اس نے 100کنال اراضی 50سالہ لیز پر لی تھی جو بیچ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف باتیں کرنیوالے 6پارٹیاں بدل چکا ہے، ہرالیکشن میں اس کا نشان الگ ہوتا ہے، میرے نزدیک اس کی اہمیت ہی کوئی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا انوار الحق کو کڑا جواب
سابق وزیراعظم نے کہا 12دن اجلاس چلتا رہا کہ کون ہوگا وزیراعظم؟ اس کا نام وزیراعظم کیلئےآگیا بات وہی ہوئی کہ بادشاہ مر گیا تو فیصلہ ہواکہ صبح شہر میں جو پہلے داخل ہوگاوہی بادشاہ ہوگا۔
صبح ایک شخص فقیر کی صورت میں( پیچھے گھٹڑی لئے) داخل ہوا تو اسے بادشاہ بنایا گیا،بادشاہ بننے ہی اس نے کہا کہ حلوہ پکائو جب جنگ لگی توکہا گیا بادشاہ سلامت کیا کریں پھر اس نے کہا حلوہ پکائوجب دشمن فوجیں محل میں داخل ہوگئیں توبادشاہ کہا میری گھٹڑی کہاں ہے دو میں جائوں۔
انہوں نے کہا کہ میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کہ یہ حقیقت میں ہے کیا اور اس کے پیچھے ہے کون؟میں تنخواہ پر ہی گزارہ کرتا ہوں۔