روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کمچٹکا (KAMCHATKA) کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ نسبتاً کم گہرائی میں آیا اور اس کی شدت اس قدر تھی کہ بڑی لہریں پیدا ہوئیں۔
زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ نظام نے سونامی کے ممکنہ خدشات پر نظر رکھ لی ہے۔ کہا گیا ہے کہ گوآم، روٹا، ٹینیئن اور سائپن میں ممکنہ سونامی خدشات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس اورجاپان کے چند ساحلوں پر اگلے 3 گھنٹے میں سونامی لہریں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔