مظفرآباد: حکومت آزاد کشمیر نے سیکرٹری صدارتی امور ادریس عباسی کو او ایس ڈی کرکے ان کی جگہ شاہدایوب کو سیکرٹری صدارتی امور تعینات کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر نے انتظامی مفاد کے پیش نظر تبادلوں وتقرریوں کی منظوری دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ادریس عباسی کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی شاہد ایوب کو سیکرٹری صدارتی امور لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کی کھلی خلاف ورزی، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت انوارالحق کی انتخابی مہم چلانے لگے
سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک ، ڈیری ڈویلپمنٹ ، آبپاشی دسمال ڈیمزمسٹر امتیاز احمدنوری کو تبدیل کرکےسیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی تعینات کردیا ہے۔
امتیاز احمد نوری کے تبادلہ کے بعد سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک کی سیٹ خالی ہوگئی ہے جبکہ وزیر زراعت ولائیوسٹاک سردارمیر اکبر خان بھی نااہل ہوچکے ہیں جس کے بعد محکمہ زراعت سیکرٹری اور وزیر کے بغیرہی رہ گیا ہے۔