جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سید ذیشان حیدر کو جہلم ویلی میں ایک تاریخی، بے مثال اور متحد کنونشن کے انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
پی ٹی آئی قیادت نے ٹیلیفونک گفتگو میں ذیشان حیدر کی بصیرت، قربانی، تنظیمی حکمت عملی اور کشمیر کاز کے لیے غیر متزلزل کمٹمنٹ کو پارٹی کیلئے قابلِ فخر قرار دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، علیمہ خان (ہمشیرہ عمران خان)، سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری، ایم این اے شہریار آفریدی، ایم این اے شاندانہ گلزار، ترجمان عمران خان نیاز اللہ نیازی، اور سینئر وکیل خالد یوسف چوہدری نے ذاتی طور پر فون کر کے سید ذیشان حیدر کو مبارکباد دی
پی ٹی آئی کی قومی قیادت نےجہلم ویلی میں جس انداز میں آپ نے کارکنان کو متحرک کیا، تمام آزادکشمیر قیادت کو یکجا کیا، اور 5 اگست کے کشمیر احتجاج اور عمران خان کی رہائی کی تحریک کو ایک نیا جذبہ دیا وہ صرف قیادت کے ویژن اور تحریک سے سچے تعلق کی علامت ہے۔
قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ ذیشان حیدر جیسے کارکن ہی تحریک کا اصل سرمایہ ہیں جو نظریاتی استقامت کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے آزادکشمیر میں مایوسی اور تقسیم کی فضا کو ختم کر کے، پارٹی کو ایک پیج پر اکٹھا کرنے کی عملی کوشش کو “تاریخی سنگِ میل” قرار دیا اور جہلم ویلی کے کارکنان کو عمران خان کے حقیقی مجاہد کہا۔
کنونشن میں صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد، سیکرٹری جنرل میر عتیق الرحمٰن سمیت مرکزی قیادت نے شرکت کی، جسے پی ٹی آئی قیادت نے ایک “غیر معمولی تنظیمی کامیابی” قرار دیا۔
ذیشان حیدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا:“عمران خان ہمارے سفیر کشمیر ہیں۔ وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کھل کر کشمیریوں کی خودمختاری یا الحاقِ پاکستان کے دونوں آپشنز کی بات کی۔۔
مودی کے دورے کو مسترد کیا اور کشمیری عوام کی حقیقی ترجمانی کی۔ آج وہ اسی جُرم میں قید ہیں۔ مگر قوم گواہ ہے، ہم مرتے دم تک عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:“جہلم ویلی کا ہر سپاہی عمران خان کے نظریے پر ایمان رکھتا ہے، ہم نے ہر کال پر لبیک کہا، آج بھی ہزاروں افراد نے کنونشن میں خان صاحب سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ ہماری جدوجہد عمران خان کی رہائی اور کشمیر کے حقِ خودارادیت تک جاری رہے گی۔
ان لینڈ ریونیو ملازمین بھی سراپا احتجاج، دفاتر اور ٹول پلازے بند کرنے کا اعلان