مظفرآباد:پلاسٹک کنٹینرز میں زہریلے جوس کی منتقلی بے نقاب

مظفرآباد:فوڈ اتھارٹی آزادکشمیر اور کوہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کنٹینرز میں زہریلاجوس سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کوہالہ چوکی پر فوڈ اتھارٹی نے رات گئے کارروائی کی،جوس پلاسٹک کے کنٹینرز میں منتقل کیا جا رہا تھا جس میں کوئی لیبل تھا نہ ہی کسی کمپنی کا نام درج تھا۔

فوڈاتھارٹی اور پولیس کی ٹیم نے جوس کے کنٹینرز ضبط کرتے ہوئے مالکان کو نوٹس جا ری کردیا جبکہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی احکامات پر سخت عملدرآمد: فوڈ اتھارٹی نے معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کمر کس لی

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/فوڈ سیفٹی آفیسر مظفرآباد ابراراحمدمیر نے عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کو ناقص خوراک سے بچانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے بعد یہ تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ یہ کنٹینرز کا جوس کس لئے لے جا یا رہا تھا کیونکہ کمپنیاں کمپنیاں باقاعدہ طور پر ڈبوں میں ہی فروخت کرتی ہیں۔

آیا یہ جوس دوبارہ کسی کمپنی کے نام پیک کرکے بیچا جانا تھاتحقیقات کے بعد ہی حقیقت سامنے آسکے گی، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

Scroll to Top