آپریشن سندور مودی ومیڈیا کا تماشہ،سوال پوچھنے پر پابندی ہے، کانگریس ایم پی پرینیتی سُشیل کمارشندے برس پڑیں

نئی دہلی:کانگریس کی ایم پی پرینیتی سُشیل کمارشندے نے بھارتی لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئےآپریشن سندور نامی ڈرامہ پرمودی سرکاری کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے اہم سوالات اٹھا دیئے۔

پرینیتی سُشیل کمارشندے نے کہا کہ آپریشن سندور صرف مودی سرکار کا میڈیا پر کیا گیا تماشہ ہے، کوئی نہیں بتا رہا کہ اس آپریشن سے کیا حاصل ہوا اور ہمارے کتنے جہاز گرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سب کا زمہ دار کون ہے اور یہ سب کس کی غلطی ہے؟ لیکن ملک میں سوال پوچھنے پر بھی پابندی ہے، مودی سرکارسوالوں کا جواب دینے سے بھاگتی ہے۔

 

Scroll to Top