کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں : امیر جماعت اسلامی پاکستان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے ، کشمیریوں کو آزادی دلانے تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کشمیر مارچ سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید فوج تعینات کرنے کی بات کر رہا ہے ، کشمیریوں کی آزادی کے لئے مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوتوا کے ماننے والے کبھی مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں بلدیاتی اختیارات کی بحالی کے لیے ڈویژنل کنونشنز کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے ، خیرات نہیں مانگتے ، روزگار، بجلی اور پانی کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق سے ملاقات کی۔ دونوں کے مابین ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے اور بیس کیمپ کی بحالی کے لیے مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر حریت قیادت، سیاسی رہنماؤں اور معززین نے بھی شرکت کی۔

Scroll to Top