اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چڑھوئی کی سیاست میں نیا موڑ: راجہ اکمل اور راجہ عماد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکاحلقہ چڑہوئی کی سیاسی فضا میں اُس وقت نئی صف بندیاں۔ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکمل اور معروف سوشل ایکٹیوسٹ راجہ عماد علی نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ حلقہ شرقی باغ کے حلقہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار الیکشن جیت چکے تھے جن کو دھاندلی سے ہرایا گیا
پاکستان پیپلزپارٹی سے الیکشن چھینا گیا جسے. الیکشن ٹریبونل کی جانب سے انتخاب کالعدم قرار دیئے جانے کےفیصلے نے ثابت کر دیا کہ2021 کے انتخابات پاکستان پیپلزپارٹی سے دھاندلی سے چھیننے گئے تھے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ساوتھ اور نارتھ کے دونوں ضمنی انتخابات میں کا میابی حاصل کر کے ثابت کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ تیسرا ضمنی انتخاب بھی جیت کر آزاد کشمیر میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔
ان کی شمولیت نے پاکستان تحریک انصاف کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے یاد رہے کہ چند روز قبل دونوں شخصیات نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ان کے آئندہ لائحہ عمل پر سوالات اٹھ رہے تھے۔
اب پیپلز پارٹی باقاعدہ شمولیت نے ان تمام قیاس آرائیوں کو دم توڑ دیا ہے۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی
چوہدری یٰسین کا کہنا تھا کہ ان کی آمد سے پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی محاز پر مضبوط ہوئی ہے اور برادری ازم کے بت پاش پاش ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اصل رشتہ انسانیت اور نظریات کا ہے۔
گڑھی دوپٹہ:بڑی واردات،نامعلوم افراد فرینڈ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قیمتی سامان لے اُڑے