باغ(کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر باغ راجہ محمد صداقت خان ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئےتمام لائنوں کو فعال کیا جائے۔۔
بارشوں میں پائپ لائنیں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں انہیں فوری مرمتی کے بعد بحال کیا جائے، شہر کے اندر سٹریٹ لائٹس کی مرمتی اور بحال فوری طور پر کی جائے، جاریہ منصوبہ جات فوری مکمل کر کے رپورٹ دی جائے۔
تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں مقررہ ریٹس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنا کر عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔
بجلی چوری کے خلاف برقیات ایکشن لے بلات کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے کنکشن منقطع کر کے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،مون سون کے دوران زمین کے قریب تاروں سے انسانی جانوں کے ضائع کا خدشہ ہے۔ فوری طور پر تمام علاقوں سے ایسی تاروں کو ٹریس کرتے ہوئے درست کیا جائے۔
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرتے ہوئے عوام کے لیے بجلی کی فراہمی ہمہ وقت یقینی بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر تمام ضلعی آفیسران موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے محکمہ کے متعلق سابقہ میٹنگ میں طے کیے گئے اہداف پر بریفنگ دی اور ڈپٹی کمشنر کو پراگریس سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جیل عمارت کی تعمیر جلد مکمل کر کی جائے محکمہ عمارات ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی باونڈری وال کا کام بھی مکمل کرے جیل عمارت کی مین بیرک مکمل کر کے ایڈمن بلاک فوری وہاں شفٹ کیا جائے،۔
میونسپل کارپوریشن مون سون بارشوں کے دوران نالیوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات کرے تا کہ شدید بارشوں میں مسائل پیدا نہ ہو ں، ٹریفک کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے پلان تیار کیا جائے ون ویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے شہر کے اندر ریڑھیاں، تھیڑے لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں سڑک پر کسی بھی شخص کو گاڑی یا موٹر سائیکل کھڑا کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے مکمل ٹیم ہمہ وقت گراؤنڈ میں موجود رکھے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں فلٹریشن پلانٹس کی مرمتی کی جائے۔۔
کریش پلانٹس پر عوام تحفظات کو فوری دور کیا جائے ایسے کریش پلانٹس جنکے پاس این او سی نہ ہوں انہیں بند کیا جائے اور نئے لگنے والے کریش پلانٹس سے تمام قانونی لوازمات بارے پوچھا جائے اور اگر بدوں این او سی کوئی کریش پلانٹ لگا رہا ہے تو فوری طور پر کام بند کروایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ایک ہی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر ملیں دفاتر کے چکر لگوانے کے بجائے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے عوام کے جائز کام فوری نمٹائے جائیں۔
شعبہ فارمیسی جامعہ پونچھ اور JZT پاکستان کے تعاون سے چار روزہ نیشنل کانفرنس کا کامیاب انعقاد