حکومت کا ملک بھر میں بجلی سستی کرنےکا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کردی گئی جس کا نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی گئی، کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 3پیسے فی یونٹ اور ملک کے دیگر شہروں بجلی50 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے، جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے-الیکٹرک کیلئے بجلی اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی اور باقی ملک کے لیے مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی

نیپرا نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ کے-الیکٹرک نےاپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جبکہ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں 10 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

سردار یاسر الیاس خان کوآرڈینٹر برائے سیاحتی امور مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top