پاک فوج اور محکمہ وائلڈ لائف کی مشترکہ کارروائی، نایاب وائلڈ گرے گرال کو بچا لیا

کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) حویلی کے گائوں ریجی ہلاں کے رہائشی بکروال کے ہاتھوں پکڑا جانے والا گرے گرال پاک فوج کے حوالےکردیا۔

پاک فوج نے گرے گرال کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔گراے گرال بچہ تھا جسے پاک آرمی کے پاس رکھوایا گیا۔ جہاں سے محکمہ وائیلڈ لائف کے حوالے کیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف ضلع حویلی نے وائیلڈ گرے گرال اپنے قبضہ میں لے لیا ۔حویلی کی تحصیل خورشید آباد کے گائوں ہلاں ریجی کے مقام سے وائلڈ گرے گرال پکڑا گیا۔

وائلڈ گرے گرال مقامی بکروال نے پکڑاجسے مقامی پاک آرمی کے حوالے کر دیا۔ پاک آرمی نے حویلی وائیلڈ لائف کے ملازمین سے رابطہ کر کے گرے گرال کو ان کے حوالے کر دیا۔

وائلڈ گرے گرال 2,3ماہ کی عمر کا ہے۔ وائیلڈ گرے گرال کو مقامی وائیڈل لائف کے ملازمین نے اپنے قبضے میں لے لیا ۔وائیلڈ گرے گرال اپنے خاندان سے جدا ہو گیا بچہ ہونے کی وجہ سے اسے اب چڑیا گھر مظفرآباد میں رکھا جائے گا۔

وائلڈ گرے گرال چھوٹا بچہ ہے جس وجہ سے اسے اب مظفرآباد پٹکہ چیڑیا گھر میں بھیجا جائے گا۔ محکمہ وائیلڈ لائف کے ملازمین کا کہنا تھا کہ اس پر تحقیقات ہو ہی ہیں آیا اس کا خاندان کہاں گیا یا اسے مار دیا گیا۔

حکومت کا ملک بھر میں بجلی سستی کرنےکا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top