اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سردار یاسر الیاس کو سیاحت کے امورکے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔
معروف بزنس مین،سی ای او دی سینٹورس سردار یاسر الیاس خان کی تقرری اعزازی حیثیت میں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو کوآرڈینیٹر کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کر دی،سردار یاسر الیاس خان فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
سردار یاسر الیاس سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے بھائی ہیں سردار تنویر الیاس چند دن پہلے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے سردار یاسر الیاس خان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام ، رانا ثناء اللہ ، شاہ غلام قادر و دیگر کے ہمراہ معروف بزنس مین، دی سینٹورس کے سی ای او سردار یاسر الیاس خان کی ملاقات ہوئی۔
چین کا پاکستان سمیت 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کیلئے فری ویزا انٹری کا اعلان




