جہلم ویلی ، سینکڑوں افراد جماعت اسلامی میں شامل، ڈاکٹر مشتاق خان نے حلف لے لیا

جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل نیوز) حلقہ 6سے سینکڑوں مرداور خواتین جماعت ااسلامی میں شامل ڈاکٹر محمدمشتاق خا ن نے حلف لیا۔۔جماعت اسلامی طاغوتی نظام اور اس کی محافظ قیادت کو تبدیل کر کے حقیق اسلامی تبدیلی لائے گی،ڈاکٹر محمد مشتاق خان کا شمولیتی پروگرام سے خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی جہلم ویلی حلقہ 6کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیاگیا،تقربیات میں شریک سینکڑوں مرد اورخواتین نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کااعلان کیا ۔۔

امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ان سے حلف لیا،اپنے دورے کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیاجائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے مداخلت بند ہونی چاہیے،مہاجرین کی سیٹیوں کے حوالے سے وفاقی وزراء کے بیانات غیر ضروری ہیں۔۔

ڈاکٹر مشتاق خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی طاغوتی نظام اور اس کی محافظ قیادت کو تبدیل کر کے حقیق اسلامی تبدیلی لائے گی،موروثی سیاست نے آزا دخطے کو مسائل سے دوچار کیا،77برس سے مسلط موروثی قیادت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا۔۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنے عزیزوں کو نوازنے اور چند سکیم چور اور سیکیم خورتیار کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،آزاد کشمیر پر مراعات یافتہ طبقہ مسلط ہے جو اپنی مراعات میں اضافہ کررہاہے مگر عوام کی ان کو کوئی فکر نہیں ۔۔

،صحت،تعلیم اور روزگار جیسے مسائل کے حل کے لیے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے،صحت اور تعلیم ریاست کے ہر شہر ی کو مفت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حکومت تعلیم کے پسے بھی بٹور رہی ہے۔۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کی سہولت بھی عوام کو میسر نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ عوام بنیادی انسانی ضروریات سے بھی محروم ہیں،لوٹا کریسی عروج پر ہے۔۔

انھوں نے خبردار کیاکہ آزاد کشمیر کے عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیاجائے۔ اسلام آباد سے مداخلت بند ہونی چاہیے،مہاجرین کی سیٹیوں کے حوالے سے وفاقی وزراء کے بیانات غیر ضروری ہیں۔انھوں نے کہاکہ عوام جماعت اسلامی پرعتماد کریں جماعت اسلامی عوامی توقعات پر پوری گی۔

Scroll to Top