حویلی بلدیاتی نمائندگان کا احتجاجی کنونشن میں بھرپور شرکت کا اعلان

کہوٹہ: ضلع حویلی کے بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس۔ حکومت ایکٹ 90 کے تحت بلدیاتی اداروں کو ختیارات دے۔ حکومتی سطح پر تسلیم شدہ پوائنٹس پر فوری طور پر عمل درامد کروائے ۔8 فروری ڈویژن اور 15 فروری مرکز کی سطح پر کیے جانے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے ۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین بلدیہ شیخ محمد عارف نے کی۔ شرکا ئے اجلاس نے اپنے اپنے خطابات میں کہا ہم نے عوام سے ان کے حقوق اور ترقیاتی کاموں کے نام پر ووٹ لیے ۔لیکن اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کھڈے لا ئن لگا رکھا ہے ۔ہم اپنے حقوق کے لیے اخری حد تک جائیں گے ۔

حکومت ازاد کشمیر اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور ان اداروں کو باختیار کر کے فنڈز فراہم کرے ۔اجلاس میں تمام یونین کونسلز کے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسلرز اور ممبران نے بھرپور شرکت کی خطاب کرنے والوں میں چیئرمین بلدیہ شیخ محمد عارف مفتی نصیر الدین ،کیپٹن کمال حافظ عبدالقیوم شمس قریشی’ چوہدری محمد لطیف ایڈوکیٹ صادق عوان ‘ غضنفر ایڈوکیٹ افتحار فاروقی اور دیگر شامل تھے ۔

بھمبر ، شہر بھرمیں بے ہنگم ٹریفک معمول بن گئی ،طلباء راہگیر، تاجر پریشان،

Scroll to Top