سیاسی برج اُلٹنے کیلئے تیار، بیرسٹر سلطان محمودکا وزراء کی بڑی تعداد کیساتھ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ)آزاد کشمیر میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا موسم انتخابات سے ایک سال قبل ہی شروع ہو چکا ہے۔

صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود نے آزاد مسلم کانفرنس سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا،بعدازاں جموں وکشمیر لبریشن لیگ میں شامل ہوئے کچھ عرصہ بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور وزیراعظم بنے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے پیپلز مسلم لیگ کے نام سے اپنی جماعت بنائی۔پاکستان پیپلز پارٹی میں دو بارہ شامل ہوئے۔ بعد ازاں پیپلزپارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئےتو صدر ریاست کے عہدہ پر فائز ہوگئےاور تحریک انصاف چھوڑ کر ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں اس حوالے سے چوہدری ریاض بھی متحرک ہوچکے ہیں۔

بعض حلقے دعویٰ کرتے ہیں کہ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے امکانات زیادہ ہیں  تاہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی 28 جون کو صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے ۔۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ممکنہ شمولیت سے انکے ہمراہ وزراء حکومت چوہدری ارشد،چوہدری یاسر سلطان،چوہدری اخلاق،چوہدری رشید،چویدری انصر ابدالی،صبیحہ صدیق چوہدری،چوہدری اظہر صادق،سردار فھیم اختر ربانی،سردار محمد حسین،ملک محمد ظفر،سابق وزیر حکومت چوہدری محمد مقبول بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گے۔۔۔

کرپٹ وزیر برقیات ٹرانسفارمرز بیچنے کا کاروبار کر رہا ہے، چوہدری رخسار

Scroll to Top